سوات میں مزید 18 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد4181 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض صحت یاب نہیں ہوا۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد161ہے۔ 1014مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔