(مارننگ پوسٹ) انسپکٹر جنرل آف پویس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق شہداء کے بچوں کو پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات کیا جائے گا، آج ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کا کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے بدست ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان شہداء کے بچوں کو PASIتعیناتی کا آرڈر دیا گیا ریجنل پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے نئے تعینات ہونے والے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فورسز کے شہداء وطن اور قوم کے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر دیا ہم سب کو اپنے شہداء کے قربانیوں پر فخر ہے جن کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کی زندگی بسر کررہے ہیں زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کی دی ہوئی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں، شہداء کی دی ہوئی قربانیوں پر ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کی دی ہوئی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، پولیس شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس کے جوانوں نے نہایت کٹھن حالات میں دلیری اور بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سوات سمیت پورے ملک میں امن کی فضاء قائم کی ضلع سوات جو دہشت گردی کی لہر سے متاثر ہوا لیکن عوام کے تعاون، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں سے علاقہ میں امن قائم ہوا اور سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دئیے گئے، دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر رہی اور اس فورس نے ایڈیشنل آئی جی سے لیکر سپاہی تک قربانیوں کی داستان رقم کرتے ہوئے دنیا میں اپنے آپ کو بہترین پولیس فورس کے طور پر منوایا جو کہ قابل تحسین ہے میں آپ لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ بھی اس فورس میں شامل ہوئے اور اُمید رکھتا ہوں کہ آپ بھی اپنے وطن کی حفاظت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے