سوات (مارننگ پوسٹ) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہاہے کہ سوات کے عوام دوسری بار پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے ، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، ان خیالات کا اظہار ڈیڈک کمیٹی سوات کے افتتاح کے موقع کیا ، اس موقع پر حضرت رحمن ماما اور زاہد خان عرف باز خان نے بھی خطاب کیا ، فضل حکیم خان نے خطاب میں کہا کہ دوسری بار پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور عمران خان نے جس وژن کے تحت کام شروع کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں بنائی جائیگی جو ان محکموں پر نظر رکھیگی اور ان کی کارکردگی کو ٹھیک کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا میشن ہے ۔
سوات میں تمام محکموں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں بنائی جائیگی۔فضل حکیم
