سوات(مارننگ پوسٹ) مینگور شہر کے اندر خصوصا تاجربرادری اورکاروباری لوگوں پر ہیلمٹ استعمال کا شرط ختم کیا جائے،شہر کے اندر ٹریفک جام کا مسئلہ روز بروز خطرناک صورت حال پیدا کر رہی ہے،بعض کاروباری لوگ ایک چوک سے دوسری چوک تک ضروری کام کے غرض سے سفر کرتے ہیں،جبکہ ٹریفک پولیس اور عام پولیس ان لوگوں کو تھانے میں بند کر دیتے ہیں اور جرمانوں کے علاوہ کچہریوں کو چکر بھی لگواتے ہیں،شہر کے اندر ٹریفک جام کا مسئلہ زور پکڑتا جا رہا ہے کاروباری حضرات ضرورت اور ٹائم بچت کے خاطر شہر کے اندر کاروباری لین دین اور دوسرے کام نمٹانے کے لیے سفر کرتے ہیں اور بعض چھابڑی فروش موٹر سائیکل پر سامان فروخت کرتے ہین جن کے پاس گاڑی کے کاغزات اورڈرائیونگ لائسنس ہوتا ہے مگر پولیس ان کو صرف ہلمٹ کے وجہ سے جرمانہ کر کے تھانے میں بند کر دیتے ہیں،عوامی حلقوں نے ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر شاہدرہ چوک،پیپلزچوک،نویکلے چوک گرین چوک،حاجی بابا چوک ،نشاط چوک،سہراب خان چوک۔گلشن چوک، بائی پاس چوک اور ضلعی کچہری چوک تک ہیلمٹ استعمال نا کرنے پر جرمانوں اور تھانوں میں بند کرنے کا سلسلہ ختم کردیں
مینگور ہ شہر کے اندر کاروباری لوگوں کیلئے ہیلمٹ استعمال کا شرط ختم کرنے کا مطالبہ،
