سوات (مارننگ پوسٹ )وزیر اعلیٰ محمودخان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سوات کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ان منصوبوں میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال، سوات ڈسٹرکٹ ہسپتال، سیدو میڈیکل کالج، مدین ہسپتال، سوات جیل، کبل ہسپتال، مالم جبہ روڈشامل ہیں۔ اجلاس میں صوبے کے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، سوات سے منتخب ایم پی اے اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان ، وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ،آئی جی جیل خانہ جات ، چیئرمین سیدوہسپتال سوات ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس سیدو ہسپتال، ایم ایس کڈنی ہسپتال ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،سیکرٹری منصوبہ بندی پشاور شہاب علی شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ سیدو میڈیکل کالج اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال کو ایمرجنسی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ یہ نہ صرف سوات بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کی اہم ترین طبی ضروریات بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال کو عوامی مفاد کی خاطر الگ حیثیتوں میں برقرار رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے دوران سوات میں صحت کے کئی اہم مسائل کی نشاندہی بھی کی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیدو میڈیکل کالج سوت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور اسکی اپ گریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
سوات ڈی ایچ کیو اور سیدو ہاسپٹلز کو عوامی مفاد کی خاطر الگ حیثیتوں میں برقرار رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ
