سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ نواحی علاقے بلوگرام کے رہائشی مطلقہ بیوی سے تنگ عمرفاروق نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کومن گھڑت اورجھوٹا قرار دے دیا۔ میں نے اپنی دوسری اہلیہ کو طلاق دے دی ہے جس نے اب میراجینا حرام کردیا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ بلوگرام کے رہائشی عمرفاروق نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سات آٹھ ماہ قبل میں نے گل صبا نامی بیوہ عورت کے ساتھ شادی کی جس کے پہلے سے کئی بچے ہیں، تاہم میں نے بے سہارا سمجھ کر اس عورت کو سہارا دیا اورا س کیلئے علاقہ قمبر میں کرایہ پرا لگ مکان لیا،مگر بعد میں اس عورت نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا جس نے میرا جینا حرام کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات ایسے بن گئے کہ میں نے اسے طلاق دے دی۔ اس نے میرے خلاف عدالت میں کیس بھی جمع کردیا ہے جبکہ میرے خلاف متعدددرخواستیں بھی دی ہیں۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس سے قبل بھی اس عورت نے تین شادیاں کی ہیں، اب طلاق کے بعد وہ میرے پیچھے پڑ گئی ہے
بیوی سے تنگ بلوگرام رہائیشی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کومن گھڑت اورجھوٹا قرار دے دیا
