سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیاگیا۔ ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے مطابق 6 ہزارسے زائد پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے متعین کردیا گیا ہے۔ 150 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں عام پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار متعین کئے جائیں گے۔تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈی پی اُو آفس میں کنڑول روم قائم کردیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کی جائے گی۔
بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ: سوات میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
