سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں محکمہ لائیوسٹاک نے ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں 17 نومبر کو یک روزہ ’’پیٹس فیلڈ ڈے‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس روز اسپتال لائے جانے والے پالتو جانوروں کو ویکسین سمیت دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاکنڈ ڈویژن میں بالعموم اور سوات میں بالخصوص لوگوں میں پالتو جانوروں کے شوق کے پیش نظر ان میں جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے سول ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں آگاہی مہم کے حوالے سے پیٹس فیلڈ ڈے منایا جائے گا، تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ لائیواسٹاک کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر سربلند خان پالتو جانوروں کے شوقین افراد کو ان کی دیکھ بھال اور صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔