سوات (مارننگ پوسٹ) سوات مختلف واقعات میں دو افراد قتل، تفصیلات کے مطابق پہلا واقع نیو روڈ مینگورہ میں اس وقت پش آیا جب نوید ولد جہانزیب سکنہ محلہ فتح خانخیل مینگورہ کواپنے دوکان میں کسی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا مقتول کے بھائی ارشد علی نے رفیق،جاوید پسران محمد گل سکنہ فتح خانخیل مینگورہ پر دعویدار ی کی ہے ملزم رفیق کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسرا واقع سوات کے علاقے غالیگے میں پش آیا محمد علی ولد مولا جان نے اپنے سسر شرین ولد تور خان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
سوات مختلف واقعات میں دو افراد قتل
