سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں سول ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے آگاہی مہم کے سلسلے میں فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے لائے گئے پالتو جانوروں اور پرندوں کو خفاظتی ویکسین اور قطرے پلائے گئے ، صوبائی وزیر. زراعت ولائیو اسٹاک محب اللہ خان اور ڈی جی لائیو اسٹاک(توسیع)ڈاکٹر شیر محمدکی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر آفتاب احمد کی نگرانی میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے منعقدہ تقریب میں پالتو جانوروں کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور. جانوروں سمیت پرندے بھی لائے گئے ، ڈاکٹر سربلند خان فوکل پرسن اور ڈاکٹر سردارعلی نے اس ایک روزہ آگاہی مہم کے موقع پرشرکاء کو پالتو جانوروں کی صحت اور دیکھ بھال اور علاج معالجہ پر تفصیلی بحث کی اور پالتو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں پرروشنی ڈالی،اس موقع پر شرکاء نے آگاہی مہم کے انعقاد پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا.