سوات(مارننگ پوسٹ)سوات بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 29اگست بروز جمعرات سے شروع ہورہے ہیں۔ امتحان میں شامل ہونے والے تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کے رول نمبرز ان کے گھروں اور سکولوں کے پتوں پر بھیج دئے گئے ہیں۔ تاہم جن امیدواروں کو 23اگست تک رول نمبر ز یا اعتراضی خط نہ ملے، وہ سوات تعلیمی بورڈ کے میٹرکے سیکشن سے رابطہ کرلیں۔ میٹرک سپلمنٹری امتحان میں شامل ہونے والے طلبا و طالبات اپنے رول نمبر سلپ سوات بورڈ کے ویب سائٹ www.bisess.edu.pkسے بھی ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔