سوات (مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان روس کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، وہ 20 روزہ روس کے دورے پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے ساتھ گئے تھے انہوں نے ماسکو ، ورونیش ، استوف ، کراس نڈر اور کریمیا کا دورہ کیا جبکہ ورونیش میں باچا خان امن کانفرنس میں شریک ہوئے اور یونیورسٹی آف اسٹیٹ میں غنی خان کے یادگار کا افتتاح کیا اور اس کے ساتھ روس کے سینٹ میں فارن افیئر کمیٹی کے سنیٹرز سے بھی ملاقاتیں کیں روس کے یونیورسٹیوں میں پختون طالب علموں کیلئے سکالر شپ پر داخلے دینے کی بات بھی ہوئی جہاں پختون طالب علموں کو بآسانی داخلے مل سکیں گے اور وہ اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان اپنا دورہ روس مکمل کرکے وطن پہنچ گئے ہیں وہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفندیار ولی خان کے ہمراہ 20 دنوں کیلئے روس کے دورے پر گئے تھے جہاں پر انہوں نے اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ورونیش میں باچاخان امن کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور وہاں پرانہوں نے پختونوں کے کلچر اور نئے نسل کی ترجیحات کو اُجاگر کیا ورونیش کے اسٹیٹ یونیورسٹی میں غنی خان کے یادگار کا افتتاح بھی ہوا جس میں ورونیش کے گورنر اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئے اپنے دورہ مکمل کرنے کے بعد واجد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور وہاں پر مختلف اسٹیٹ یونیورسٹیوں کے چانسلرز سے پختون طالبعلموں کیلئے سکالر شپ پر داخلوں کی بات چیت بھی ہوئی ہے جس کے بعد وہاں پر طالب علموں کو داخلے لینے میں آسانی ہو گی اور سکالر شپ بھی دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پختو نوں کے کلچر اور تعلیم کے حوالے سے مختلف سیاسی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں ہوئی جس کا ہمیں مثبت جواب ملا ہے انہوں نے بتایا کہ پختون قوم کیلئے کھل کر بات کی اور کرتے رہیں گے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واجد علی خان روس کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
