سوات ( مارننگ پوسٹ)سوات تعلیمی بورڈ نے آن لائن امتحانی داخلوں کا اعلان کر دیا، بورڈ نے آن لائن داخلوں کیلئے سافٹ وئیر تیار کر دیا جماعت نہم اور دہم کے طلباء و طالبات آن لائن داخلوں کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے سکولز انتظامیہ زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے آن لائن داخلہ کر سکیں گے 14 دسمبر سے قبل سکولز انتظامیہ داخلے کرائیں تفصیلات کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ نے جدید تقاضوں کے مطابق جماعت نہم اور جماعت دھم کے طلباء و طالبات کے امتحانات کیلئے داخلوں کیلئے آن لائن طریقہ کار وضع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ نے آن لائن داخلوں کا اعلان کرتے ہوئے سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ سوات کے کنٹرولر عمر حسین اور عزیز احمد نے ایک تقریب میں بتایا کہ سوات تعلیمی بورڈ نے ایک سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس کے تحت آن لائن داخلے کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ فی الحال جماعت نہم اور دہم کے طلباء و طالبات اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سکول انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جماعت نہم اور دھم کے طلباء و طالبات کیلئے داخلوں کے حوالے سے 14 دسمبر سے پہلے پہلے رابطہ کرکے آن لائن داخلوں کا فائدہ اُٹھائیں انہوں نے کہا کہ پیر کو لنک کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی یو ٹیوب پر دستیاب وہ گی جو ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں شکیل احمد فون مبر 03339502054 ، فرزند علی 03406132008 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور صبح 9بجے سے 5بجے تک رابطہ ہو سکتا ہے اور اگر کوئی شکایت ہو یا کوئی مسئلہ ہو تو ان نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔