سوات(مارننگ پوسٹ) سوات الیکڑانک میڈیاایسوسی ایشن کی کابینہ کا ڈی آئی جی ملاکنڈ سے ملاقات ، الیکڑانک میڈیا کے اہمیت پر بات چیت، معیاری رپوٹنگ کی اشد ضرورت ہے ، ڈی آئی جی سیدوزیر تفصیلات کے مطابق سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے کابینہ کے ارکان نے سیدوشریف میں ڈی آئی جی ملاکنڈ سیدوزیر سے ملاقات کی، ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان نے الیکٹرانک میڈیا کے کردار اور بہتر صحافت کی حوالے سے ڈی آئی جی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایسویسی ایشن کے چیئرمین شیرین زادہ نے سوات میں قیام امن اور جرائم کی نشاندہی پر الیکٹرانک میڈیاکے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈی آئی جی سید وزیر نے کابینہ کے ارکان سے بات چیت میں کہاکہ میڈیا کا علاقے کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ مگر بعض ناسمجھ میڈیاکے نمائندے اپنے طورخودساختہ خبریں اور ویڈیو جاری کرتے ہیں جوکہ نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سوشل میڈیا کو بھی قانون کے دائرہ اختیار میں لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اچھی اور معیاری رپوٹنگ ہی ملک وقوم کی خدمت کرسکتی ہے۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام پر خوشی کا اظہارکیا ۔ ڈی آئی جی نے اپنے طرف سے اور پولیس فورس کے طرف سے ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعیدالرحمان ، جائینٹ سیکرٹری عیسی خانخیل، ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران سید شہاب الدین اور سلیم اطہر بھی موجود تھے۔
سوات الیکڑانک میڈیاایسوسی ایشن کی کابینہ کا ڈی آئی جی ملاکنڈ سے اہم ملاقات
