سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں منشیات کے عادی افراد کی علاج کے لئے سنٹرکا قیام، علاقے کے لوگ منیشات کے عادی افراد کی علاج اور منشیات کی روک تھام کے لئے اپناکردار ادا کریں ڈی آئی جی سید وزیر، تفصیلات کے مطابق مینگورہ نوے کلے میں منشیات کی عادی افراد کے لئے مختص نوے جوند سنٹر کا ڈی آئی جی ملاکنڈ سیدوزیر نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوے ڈی آئی جی نے کہاکہ معاشرے میں منشیات کی روک تھام اور لوگوں کو بچانا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوے جوندسنٹر کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔ جن میں منشیات کی عادی بچوں کا بھی علاج ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوات پولیس نے اس سنٹرکے لئے عمارت دی ہے اور آئندہ بھی سنٹرکی مدد کرتارہیگا۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے مخیر حضرات کو ان لوگوں کی خدمت کرنی چاہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات اشفاق انورنے کہاکہ سوات پولیس اس طرح کے سماجی کاموں میں عوام کی مدد کرتی ہے اور نوے جوند ادارے کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہیگا۔ تقریب سے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا ادریس نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کے باعزت شہری بناناانتہائی نیکی کاکام ہے۔ عام لوگوں کو ان کے ساتھ تعاون کرناچاہیں۔ انہوں نے سنٹرکے لئے فی الفور راشن دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہاکہ اس طرح کے نیک کاموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیں، سنٹرکے انچارج ریاض احمد نے کہا انہوں نے پچھلے نو مہینوں میں ایک سو چوراسی منشیات کی عادی افراد کا علاج کیاہے۔ اس وقت سنٹر میں تیس افراد زیرعلاج ہیں جن میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کی ان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔تقریب میں علاقے کے معزیزن اور منشیات سے علاج کرانے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔