سوات( مارننگ پوسٹ )مینگورہ شہر اور اس کے مضافات میں ہفتے کے روز موسم آبر الود رہا جبکہ وقفے قفے سے ہلکی ہلکی بارش بھی جاری رہی ۔ سوات کے پہاڑی علاقوں جن میں ملم جبہ، کالام، مٹہ ، مرغزار پر برف باری کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب چوہتر فیصد رہا۔ سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سر د ہوا ہے ۔ جبکہ شہری علاقوں میں گیس اوربجلی کی لوڈشیدڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔
مینگورہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
