سوات(مارننگ پوسٹ)وائس چےئرمین سرحد پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے پی کے وصدر سوات پیٹرولیم ایسوسی ایشن خضرحیات نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوات میں پیٹرولیم کاروباراوگرا ریگولیشن ایکٹ کے تحت پیٹرولیم ایکٹ 1934 اور پیٹرولیم رول 90 آف پیٹرولیم رولز 1937کے مطابق کیاجاتا ہے سوات پیٹرولیم ایسوسی ایشن اس قانون کو اپنے اوپر لازم سمجھتے ہیں جو کوئی بھی اس قانون کے خلاف ورزی کریگا تو وہ خلاف قانون ہوگا ان خیالات کا اظہاروائس چےئرمین سرحد پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے پی کے وصدر سوات پیٹرولیم ایسوسی ایشن خضرحیات نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا صدر خضرحیات نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق پیٹرول پمپ کو چلائیں پیٹرول پمپ مالکان نے کروڑں کی سرمایہ کاری کرکے قانون کی پاسداری کی ہے اگر کوئی دوکان وغیرہ میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کریگا تو ایسوسی ایشن حق بجانب ہوگا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے اس سلسلے میں ہم ضلع سوات کے انتظامیہ اور کنزیومر پروٹیکشن کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کے شکر گزار ہے کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں نیز ہم سوات انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ این او سی دیتے وقت آئل مارکیٹنگ کمپنی کے کاغذات کے مکمل جانچ پڑتال اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ سے کرلیا کریں اور سوات میں جو بھی پیٹرول پمپس ہے ان کی کاغذات کی جانچ پڑتال وقتا فوقتا کی جائے ہمارا تعاون ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ رہے گا۔