سوات(مارننگ پوسٹ)منگورہ میں نوجوانوں کا کرونا وبا ء سے مثاثرہ معاشرہ کے لئے مدد کے لئے میدان میں موجود اپنے مدد آپ کے تحت رقم جمع کرکے بازاروں محلوں میں لوگوں میں مفت سینیٹائزر ماسک تقسیم کئے دکانوں میں ریٹ بڑھنے اور ماسک کے نہ ملنے کے وجہ سے لوگوں کو مشکلات کے باعث مختلف اشیاء کو جمع کرکے ان سے سینکڑوں کے تعداد میں ماسک اور سینیٹایزر کو تیار کرکے لوگوں میں مفت تقسیم کئے اس سے قبل یہ چیزیں مارکیٹ میں قیمیتیں زیادہونے کے باعث لوگوں کے قوت خرید سے باہر تھے جس کے وجہ سے ان نوجوانوں نے اپنے مدد آپ کے تحت اجر وثواب اور مشکل میں اپنے مسلمان بھائیوں کے مدد کے لئے میدان میں نکل آئے اور اپنے جیب رقم سے لوگوں کی مدد کے لئے اپنی کوشش کو بروئے کار لاکر خود ان ماسک اور سینیٹائزر ک تیار کرکے تقسیم بھی کئے ان نوجوانوں نے معاشرے کو یہ پیغام بھی دیا کہ مشکل وقت میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس طرح معاشرے کے لئے فوڈ آئٹم اور دیگر اشیاء اپنی مدد آپ کے تحت پہنچانے میں ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہئے اس موقع پر عنایت اللہ ثناء اللہ اور منصور احمد نے امید ظاہر کی کہ ہر ایک کو بڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ کوئی بھی اس مشکل میں نہ رہے اور ان کو آسانی ہو