سوات(مارننگ پوسٹ)بریکوٹ میں تیزرفتارگاڑی کے سامنے بچے اچانک آجانے سے ایک بچہ جاں بحق ڈرائیور سمیت دو مزید زخمی ، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ کے علاقے ناگوہ میں موٹرکار کے سامنے اچانک دوبچے نکل آئے جس کے نتیجے میں بارہ سالہ بچہ عزیر ولد اسرار موقع پرجاں بحق جبکہ عمر شدید زخمی ہوا گاڑی ڈرائیور بچوں کو بچاتے ہوئے الٹنے سے ڈرائیور عمرمحمد بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
بریکوٹ میں تیزرفتارگاڑی کے نیچے آکربارہ سالہ بچہ جاں بحق ڈرائیور سمیت دو مزید زخمی
