سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے جعلی عاملوں،پیر فقیروں کے ہاتھوں زہنی مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ،سوات کے مختلف علاقوں میں تعویز کنڈوں کے زریعے سادہ لوح لوگوں کو دن کی روشنی میں لوٹا جا رہا ہے،تعویز کنڈوں کا کاروبار کرنے والوں کی پانثوں انگلیاں گھی میں ،راتوں ورات امیر بننے کے خواہش  پورے ہونے کے لیے جعلی عاملوں نے خواتین ایجنٹوں کو مقرر کردیا انتظامیہ خاموش،عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ،نویکلے،کانجوں سمیت تحصیل کبل،تحصیل مٹہ،تحصیل خوازہ خیلہ،تحصیل بحرین،مدین اور بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں جعلی عاملوں جعلی پیر فقیروں کے ہاتھوں سادہ لوھ لوگ لوٹتے جارہے ہیں،اور خصوصاخواتین کو بڑے آسانی کیساتھ یہ جعلی پیر فقیر شیشی میں اتار دیتے ہیں اور روزانی کے حساب سے یہ دونمبری کے زریعے لاکھوں کما رہے ہیں ان لوگوں نے طالبان کے دور میں اس کاروبار سے توبہ کرکے میں کوئی دوسرا کاروبار شروع کر رکھا تھا لیکن اب انہوں نے دوبارہ یہ کاروبار شروع کر دیا ہے جس سے سوات کو لوگوں میں زہنی مرض روز بروز بڑھتا جا ریا ہے،جس پر عوامی حلقوں نے سوات انظامیہ سے مطلابہ کیا ہے کے ان جعلی پیر فقیروں اور عاملوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر عوام کو ریلیف دے