سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوات سے تعلق رکھنے والے حُسین علی میر خان خیل کو آئیندہ تین سال کے لئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور ریجن کا صدر منتخب کردیا ۔ حسین علی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شفیق فاروق رانا نے حُسین علی میر خان خیل کو آئیندہ تین سال کے لئے پشاور ریجن کے صدر کی نامزدگی کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔