سوات(مارننگ پوسٹ)سوات پولیس نے بروقت کاروائی کرکے اندھے قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں آلہ قتل سمیت گرفتارلیا گیا واضح رہے کہ چر قاضی آباد میں خاتون کا اندھا قتل ہوا تھا جس کی شادی خان زمین نامی شخص سے تقریبا 13سال قبل ہوئی تھی جس سے مقتولہ کے 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں تھیں مقتولہ کا شوہر بسلسلہ روزگار بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم تھااور وہ چند روز قبل اپنے گھر پہنچا تھا اس دوران اسے اپنی بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا اور روپوش ہو گیا ابتدائی رپورٹ میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزم کو ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک ڈی ایس پی کبل اکبر محمد شینواری کو سونپ دیا جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش شروع کرکے آخر کار واقعے میں ملوث ملزم مقتولہ کے شوہر خان زمین ولد شاہ گلعمبرسکنہ چر قاضی آباد تحصیل کبل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔
سوات پولیس کی بروقت کاروائی اندھے قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
