سوات( مارننگ پوسٹ )سوات میں پاکستان پوسٹ آفس کی پھرتیاں ،وفاقی وزیر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،رجسٹریاں بھی ہفتوں ہفتوں بعد نہیں پہنچ پاتیں ،لوگ خودڈاکخانوں میں جاکر پارسل وصول کرنے پر مجبور ہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،سوات میں پہنچنے والے پارسل اور رجسٹریاں ہفتوں ہفتوں ڈاکخانوں میں پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے لوگوں کے کئی اہم کام خراب ہونے کے ساتھ ساتھ وقت گزرنے پر مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،ایک شہری فضل ہادی نے بتایا کہ ان کی رجسٹری 29دسمبر کو امانکوٹ کے ڈاکخانے میں پہنچی لیکن انہیں بروقت نہ ملی اور 7جنوری کو خود جاکر دیکھا تو پڑی تھی ،ڈاکخانوں کے اہلکاروں کا موقف ہے کہ عملے کی کمی کے باعث انہیں ترسیل میں مشکلات ہے دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعیدکے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور شہریوں نے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔