سوات(مارننگ پوسٹ)  تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ)کے منتخب بلدیاتی نمائندوں تحصیل ناظم اکرام خان اوردیگرکونسلروں اخترخان ایڈووکیٹ، بونیرے خان، عمرربی، گوہرعلی، بخت منیر، حاجی محمدانور، اقبال کاکاجی، علی محمدخان، اخترعلی خان اور فضل حمیدخان نے سٹڈی ٹور کے سلسلے میں لاہورکامطالعاتی دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور میں تاریخی مقامات بھی دیکھے۔ اس دوران لاہور کے میئر سیدمبشرجاوید نے سوات کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں ایک تقریب کااہتمام کیا۔