سوات(مارننگ پوسٹ )سوات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ مسئلہ سخاکوٹ تا مینگورہ سی این جی سٹیشن صبح 5بجے سے رات 10تک بند کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی این جی سٹیشنز مالکان سوئی گیس حکام اور عوامی نمائندوں اور سوئی گیس حکام کے علاوہ ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین نے شرکت کی ، اجلاس میں سوات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سخاکوٹ تا مینگورہ تمام سی این جی سٹیشنز بند کئے جائیں گے ، تاکہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام نے کہا کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آئے روز جلد سے جلوسوں کی وجہ سے امن ومان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، جس کیلئے مجبوراً سی این جی سٹیشنوں کو انہوں نے سی این جی سٹیشز کے مالکان سے کہا کہ عدالت میں صارفین کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے ، سوئی گیس قانون کے مطابق گھریلوے صارفین کا حق بنتا ہے اس لیے سی این جی سٹیشنز مالکان بھی اس سلسلے میں تعاون کریں، اس موقع پر صارفین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔