سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں دو ماہ کے دوران 15 گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف ،سوات پولیس چوری میں ملوث ملزمان تک رسائی میں مکمل طور پر ناکام ،چوری کے بڑتے ہوئے وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش ، باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران سوات کے مختلف علاقوں میں 15سے زائد گاڑیاں چوری ہوئی جس میں پولیس سٹیشن مالم جبہ،پولیس سٹیشن ،چارباغ ،پولیس سٹیشن کبل ،پولیس سٹیشن غالیگے اور پولیس سٹین رحیم آباد کے حدود شامل ہیں چوری ہونے والے گاڑیوں میں دو موٹر کار ایس پی انویسٹی گیشن سوات کے دفتر میں تعینا ت دو پولیس اہلکار وں کی بھی ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی ہے یہ وہ عداد شمار ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ درج ہوئی ہے رپورٹ درج نہ ہونے پر یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے لیکن سوات پولیس اس منظم سرگرم ڈگیت گروہ کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اب تک کسی بھی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکاہے سوات میں چوری کے بڑتے ہوئے وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کے شکار ہوگئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سوات جب سے تعینات ہوا ہے تو گاڑیوں کی چوری میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہیں ڈی پی او سوات سب ٹھیک ہے کے دعوے کرکے تکتے نہیں لیکن سوات میں جرائم روز بہ روز بڑھتے جارہے ہیں ایس پی انویسٹی گیشن سوات اپنے دفتر میں تعینات اہلکاروں کی چوری ہوئی گاڑیاں اب تک برآمد نہ کرسکے تو باقی لوگوں کیلئے کیا کرینگے شہریوں نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر اعلی حکام سے سوات میں گاڑیوں کی چوری ہونے پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے چوری میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔