سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مفادات عزیز ہیں کسی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تیار کردہ پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے اصلاحاتی پروگرام پر تنقید کرنے والوں کو پی ٹی آئی حکومت کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جو کسی بھی صورت ان قوتوں کا ساتھ نہیں دے گی جو ملک کیلئے نقصان دہ ہو ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات ہمارا گھر ہے اور ہم اس گھر کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں سوات کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جو پلان ترتیب دیا گیا ہے اس پر عمل درامد کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور کسی کو بھی اس ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منظور کردہ منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس میں ناقص میٹرئل استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس تحریک انصاف کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے اسلئے وہ نان ایشو کو ایشو بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کی منتخب حکومت اپنی مدت پوری کرتے ہوئے آئندہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔