سوات(مارننگ پوسٹ پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں خاتون ڈسٹرکٹ کونسلر و سوشل ایکٹیویسٹ میڈم انبیاء نے خواتین سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مذاکرہ میں بطور مہمان خصوصی حصہ لیا میڈیم انبیاء نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں تو ہمارا ملک مغربی ممالک کی طرح دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ہمارے ملک میں خواتین کی آبادی مردوں کے تناسب سے زیادہ ہے اور وقت آگیا ہے کہ خواتین کوہر شعبہ میں آگے آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں بھی حصہ لینا چاہیئے کیونکہ ان کی نمائندگی ضروری ہے اور خاتون ہی خواتین کے مسائل سے آگاہ اور اس کیلئے آواز اٹھاسکتی ہے میزبان شائستہ حکیم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی لحاظ سے خواتین مردوں سے کافی پیچھے ہیں حکومت کو ان کی تعلیم پر توجہ دینا ہوگی اسی طرح ہر شعبہ میں ان کو نمائندگی دینی ہوگی تب جاکر تمام معاشرتی مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہر فورم پر عملی کام کررہی ہیں اپنے دوسرے میزبان عصمت علی اخون کے سوال پر میڈم انبیاء کا کہنا تھا کہ ہماری صوبائی و وفاقی حکومت نہ صرف خواتین کے حقوق کیلئے کام کررہی ہے بلکہ ہر شعبہ میں ان کی نمائندگی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ روایات اور ثقافتی دائرہ کار میں رہ کر جس طرح میں خدمت کررہی ہوں اسی طرح ہر خاتون کو اپنے حقوق اور خواتین کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کیلئے آگے آنا ہوگا۔
خواتین کو سیاست میں حصہ لینا چاہیئے،خاتون ہی خواتین کے مسائل سے آگاہ اور اس کیلئے آواز اٹھاسکتی ہے،میڈم انبیاء
