سوات (مارننگ پوسٹ) آل سوات سبزی منڈی اتحاد ایسو سی ایشن کی جانب سے تختہ بند روڈ نیوسبزی منڈی مینگورہ کا افتتاح ہوگیا ، حاجی محمد حسن نے صدر حاجی شیر عالم خان اور دیگر عمائدین کے ہمراہ افتتاح کیا ، اس موقع پر سبزی منڈیوں کے مالکان اور فرمز نے بھر افتتاحی تقریب میں بھر پور شرکت کی ، اس موقع پرصدر شیر عالم خان ، صاحب جمال ، فنانس سیکرٹری کامران خان ،پریس سیکرٹری اختر حیات فرزند حاجی گل عمبر ، جنرل حاجی خورشید خان ، ہدایت اللہ فرزند امان اللہ ، حمید خان اور دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، فرمز اور متعلقہ لوگوں سے مشاورت کے بعد سبزی منڈی کا افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں مزید 77 نئے دکانات تعمیر کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں تمام لوگوں کو عزت دی جائیگی اور کسی کی حق تلفی نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ تختہ بند روڈ پر کشادہ اور ٹریفک مسائل سے پاک جگہ پر سبزی منڈی کے قیام سے لوگ مستفید ہوں گے ، سبزی منڈی میں ہزاروں لوگوں کی رزق حلال کمانے کی گنجائش ہوگی ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک ہوکر سبزی منڈی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔