سوات   (مارننگ پوسٹ)  سوات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی8سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ کے بعد شام کے بعد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگ جلدی گھروں کو جانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے رات کو جلدی بازار سنسان ہو جاتے ہیں ۔