سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پاکستا ن سیٹیزن پورٹل اور ماہانہ کاکردگی رپورٹ کے دائرہ کار میں آنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی تمام تر مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں یہ ہدایت انہوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل اور ڈی پی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اووز اور ڈسٹرکٹ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے بھی شرکت کی ثاقب رضا اسلم نے تعلیم اور صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو تعلیم اور صحت کے ضمن میں درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کریں کیونکہ لوگوں کے زیادہ تر مسائل انہی دو شعبوں کے حوالے سے ہوتے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے حامل ہوٹلوں، ٹرانسپورٹرز اور قصابوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو عوام سے مقررہ نرخ سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں جبکہ علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کریں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے زیادہ تر مسائل علاج، ایمرجنسی سروسز، ہسپتالوں کی ناقص صفائی، ہسپتالوں میں ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور آر ایم آئی کے مشینوں سے متعلق ہوتے ہیں جن پر باقاعدہ اور فوری ایکشن لینے کی ٖضرورت ہے لیکن گراؤنڈ پر ایسا کچھ نہیں ہورہا اس لئے ان تمام مسائل کو مد نظررکھتے ہوئے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اجلاس میں پی ایم آر یو کے فوکل پرسن نے پاکستان سیٹیزن پورٹل اور ڈی پی ایم ایف میں اب تک تمام اداروں کی کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی ثاقب رضا اسلم نے واضح الفاظ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو بروقت حل کریں جبکہ ڈی پی ایم ایف کی ہفتہ وار، کوارٹرلی اور ما ہانہ کارکردگی رپورٹ کو پی ایم آر یو سیل باقاعدگی سے ڈی سی آفس کو بھیجوائے۔