سوات  (مارننگ پوسٹ)   سوات میں مزید 8مسلم لیگی رہنماؤں کو بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمات میں نامز د کردیا گیا،4ضلعی کونسلرز اور ضلعی جنرل سیکرٹری سمیت نامزدملزمان میں سے 6 رہنماؤں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی پاداش میں ن لیگ کی رہنما نسیم اختر کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز ی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جسے بعدازاں گرفتاری کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے ایف آئی آر میں نامز د دیگر افراد میں ن لیگ کے آٹھ رہنماؤں کو نامز د کردیا گیا ہے جن میں مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ،ضلعی کونسلرز سرورخان منگلور،فضل معبو د قمبر،سید افضل شاہ ہزارہ،عمران خان امانکوٹ،محسن کمال سیدوشریف،اکبرعلی شاہ دمغار اورسابق امیدور صوبائی اسمبلی ارشادعلی شامل ہیں جن میں سے چھ رہنماؤں نے سیشن جج سوات کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے جبکہ حبیب علی شاہ اور محسن کمال نے تاحال عدالت سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے،عدالت نے دوبارہ پیشی کے لئے 26اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔