سوات (مارننگ پوسٹ) سوات اور ملحقہ علاقوں میں محکمۂ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔ محکمۂ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوات، شانگلہ، بونیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کے دوران تمام سرکاری تعلیمی ادارے 22 دسمبر 2018ء سے 28 فروری 2019ء تک بند رہیں گے۔ تمام ادارے یکم مارچ 2019ء سے دوبارہ کھلیں گے ۔
سوات محکمۂ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
