سوات(مارننگ پوسٹ؎)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے رفاعی اداروں کی جانب سے یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کیلئے کی گئی فلاحی کاموں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت احسن اقدام ہے جس سے بچوں کی تعلیم و تربیت گھر جیسے ماحول میں ہوگی انہیں گلی محلے جیسا ماحول ملے گااور وہ کبھی بھی احساس کمتری محسوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خپل کور فاؤنڈیشن سوات کے قائم کردہ خپل کور ویلج کے پہلے بلاک کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعدکیا ڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ اے ڈی سی محمد فواد خان، اے سی بابوزئی قاضی ریاض خان، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی اور دیگر حکام بھی تھے ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ خپل کو ر فاؤنڈیشن کے ماڈل کو اگردوسرے ادارے بھی اپنالیں توایسے بہت سے یتیم بچوں کو سہارہ مل جائیگا اور انکو ملک وقوم کی ترقی میںیکساں مواقع مل سکتے ہیں ان بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے جو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خپل کور فاؤنڈیشن یتیم اور بے سہارہ بچوں اور بچیوں کے رہنے سہنے اور مکمل تربیت کا ادارہ ہے خپل کور فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ بلاک کے بعد فلیٹس بھی تعمیر کئے جاینگے جہاں ہر فلیٹ میں بچیاں اور 5یتیم بچے نرسری تا جماعت سوم تعلیم یافتہ تنخواہ دار ماں اور خالہ کے ساتھ رہینگے اور ان تمام بچوں کو گھر جیسے ماحول میں تربیت دی جائیگی خپل کور ویلج میں ایک سکول اور پارک بھی تعمیرکیا جا رہا ہے جبکہ ویلج میں کرایہ پر لوگوں کیلئے گھر بھی تعمیر کئے جا رہے جس سے حاصل شدہ آمدن سے خپل کور ویلج میں رہائش پذیر یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت اور دوسرے اخراجات پورے کئے جائینگے۔