سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں عوام نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا، صوبائی ومرکزی حکومتیں ہونے کے باوجود کئی سیٹیں ہارگئے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شیر شاہ خان کا ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو شیرشاہ خان نے کہا کہ اس نتائج سے ظاہر ہوتاہے کہ پی ٹی آئکی حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں یہ عوام کے طرف سے صوبائی اور مرکزی حکومت پر عدم اعتماد ہے پی ٹی آئی نے مہنگائ کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے ، یہ انتخابات شفاف تھے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو شکست کا سامناکرناپڑا اے این پی نے بغیر کسی اتحاد کے دوسری پوزیشن لی ہے جو نشستیں ہاری ہے وہ بھی چند ووٹوں پر چونکہ صوبائ اور مرکزی حکومت پی ٹی آئی کی تھی جس نے اپنے امیدواروں کو بھرپور سپوٹ کیاپھربھی وہ ناکام رہے۔ اب وقت آگیاہے کہ پی ٹی آئی عوام دشمن پالیساں ترک کریں اور عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں ۔ضمنی انتخابات کے نتائج پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور ایم پی اے فضل حکیم کا کہناہے کہ عوام انے ان پر اعتماد کیاہے انہوں نے سات پارٹیوں کے اتحاد کا اکیلا مقابلہ کیاہے اور اس کے باجود پی ٹی آئی سوات میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے انہوں نے مزید کہاکہ نئی حکومت کی ابھی تین ماہ بھی نہیں ہوئے ہیں کسی قسم کی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے پھر بھی عوام نے پی ٹی آئی کو بارہ میں سے چھ سٹیں دی ہے ۔ا جس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین پارٹی ہے وہ ان نتائج سے مطمین ہے اور عوام کے رائے کا احترام کرتے ہیں۔
سوات عوام کاضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار
