سوات (مارننگ پوسٹ) پاک آرمی کے کرنل وسیم نے کہا ہے کہ وطن عزیز لازوال قربانیوں کی بدولت حاصل کیا گیا ہے ، اب ہم سب کا فرض ہے کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر کاربند رہ کر اس ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر حاجی زیبر کی رہائش گاہ حاجی بابا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر حاجی محمد زبیر خان ، صدر ناظم کونسلر اتحاد شعیب خان ، حاجی امیر حمزہ ، فضل احد لالا جی ، حاجی ملوک ،محمد رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، کرنل وسیم نے کہا کہ قائد اعظم کا ہم پر بہت بڑ ا احسان ہے اور قائد اعظم محمد جناح نے مسلمانوں کے لئے الگ ملک حاصل کیا ، اگر مسلمان علٰحیدہ ملک حاصل نہ کرپاتے تو آج ہم سب ہندو ں کے زیر سایہ ہوتے ، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قائد اعظم کی کوششوں کی بدولت ہم آج ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں پاک فوج نے یہاں کے عوام ، پولیس اور دیگر طبقات کو ساتھ لیکر دیر پا امن قائم کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑ ی میں قوم کا ساتھ دے رہی ہے ، انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن عناصر اور نفرتیں پھیلانے والے لوگوں کے ارادے خاک میں ملانے کے لئے کردار ادا کریں ۔
قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر حاجی بابا میں تقریب منعقد
