امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ ماضی کی حکومتوں کافلسفہ رہاکہ قرض لواور5سال پورے کرو، موجودہ حکومت نےتیزی سےعوام کومہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیالہٰذا ہم16جون کولاہورسےمہنگائی،بیروزگاری،ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں۔
میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےسراج الحق کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعدقوم کو جس تیزی کےساتھ مشکلات کی دلدل میں پھنسایا ہے،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انھوں نےکہاہم16جون کولاہورسےمہنگائی،بیروزگاری،ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک شروع کر رہے ہیں اورپورے ملک میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔