سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او الپوری امجد علی نے ٹریفک پولیس کو شہریوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی غرض سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ماہرین نے شرکاء کو ٹریفک کے جدید رجحانات سے آگاہ کیا سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں کیونکہ ہمیں تنخواہیں اس غریب قوم کے ٹیکسوں سے ملتی ہیں ہمیں چاہیئے کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اور بہترین رویئے کی نت نئی مثالیں قائم کریں ڈیوٹی کیدوران چہرے پر مسکراہٹ لاکر سب سے پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن لے کر بہترین اخلاق کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کریں عام لوگوں باالخصوص بزرگ شہریوں کی عزت و احترام کا خاص خیال رکھا جائے اور شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو نصب العین اور عبادت سمجھا جائے امجد علی کا کہنا تھا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد سعید خان وزیر کے ویژن کے مطابق عوام کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اسکی بدولت اخروی سعادت کے علاؤہ پبلک میں بھی ہماری عزت ہو گی کیونکہ زبان کی چوٹ درد ناک ہوتی ہے اس کا اثر دل پر پڑتا ہے وقت آچکا ہے کہ ہم جرائم پیشہ لوگوں کیلئے ببر شیر بن جائیں جبکہ پُرامن شہریوں کے سامنے خاکسار اور خادم بن کر پیش ہوں انہوں پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پاک صاف وردی زیب تن کریں چہرے پر مسکراہٹ لاکر پہلے سلام پھر کلام کیساتھ شہریوں سے پیش آئیں اورعوام کی بلاتفریق خدمت کریں تب ہماری بھی عزت بڑھے گی۔