محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تین سے چار دن بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ، خشک ٹھنڈ کا خاتمہ قریب برکھا رُت سے سردی کی نئی لہر شروع ہونے کی پیش گوئی پہاڑی علاقے سفید چادر اوڑھ لیں گے۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کے رہنے والے تیار کر لیں، آئندہ ہفتے ملک میں کڑاکے کی سردی پڑنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔

آج اور کل مالا کنڈ ، میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کے درمیان شمالی ،بالائی ،اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، ابرم کرم برسنے سے ، پنجاب اوردیگر علاقوں میں جاری دھند کا راج بھی ختم ہو جائے گا۔