سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں خوراک کا عالمی دن منایاگیا، معیاری خوراک کی بہتری کی لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہے ہیں ، ڈی سی سوات تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پروقار تقریب ہوئی تقریب سے خوراک کے ماہرین نے خطاب کیا اور دنیابھر میں غذائیت سے بھرپوری خوراک کی اہمیت پر تقاریرکی پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم تھے انہوں نے اس موقع پرکہاکہ خیبرپختون خوا کی حکومت معیاری خوراک اور اجناس کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور زرعی زمین کو بچانے کے لئے ہرممکن کام کررہی ہے ،اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہاکہ صاف پانی کی فراہمی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس طرح کے پروگراموں سے عوام میں آگاہی آجاتی ہے ، لاسونہ کے ڈائرکٹر محمد اعظم نے اس موقع پر کہاکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں چالیس فیصد تک بچے غذائی قلت کے شکارہے جن میں ان کی وزن کم ہے اور قدبھی متاثرہے اس طرح خواتین میں بھی غذائیت کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل پائے جاتے ہیں ، پروگرام میں مختلف غذائی اجناس کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن میں سوات ہی میں پیدا ہونے والے سبزیاں ، فروٹ اور خشک میوجات رکھے گئے تھے ، پروگرام میں علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مینگورہ میں خوراک کا عالمی دن منایاگیا
