سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں تعینات ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجازنے کہاہے کہ میرٹ میں تفتیش اور مظلوم کو انصاف دلانا پولیس کا شیوہ ہے ،سوات میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ،تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹر انک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پولیس کے ساتھ ہرقسم مثبت اقدامات میں تعاون کا یقین دلایا ،ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ سوات کے عوام پر بہت سخت حالات ہوکر گزرے ہیں ،انشاء اللہ ان کی کوشش ہوگی کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ظالم کو سزا دلائی جائے اور مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ تفتیش مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اور کسی کو رشوت ستانی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ عوام اور میڈیا نشاندہی کرے انشاء اللہ ہم سخت ایکشن لیں گے ۔
سوات میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،انصاف دلانا پولیس کا شیوہ ہے،ملک اعجاز
