ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران بازاروں میں صبح 9 بجے سے دوپہر تین بجے تک ایس او پیز کے تحت رعایت دیئے جانے والی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ تین بجے کے بعد صرف ادویات، تندور، بیکری اور دودھ کی دکانیں کھلی ہوں گی اس کے علاوہ جنرل سٹور اور کریانہ سٹور کی دکانیں مغرب کی نماز کے بعد سے لیکر رات گیارہ بجے تک اس شرط پر کھلی ہوں گی کہ وہ اپنی دکانوں پر رش نہیں بنائیں گے اور حکومت کی واضح احتیاطی تدابیر سمیت سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی خیال رکھیں گے اور اس طرح تمام دکاندار ماسک کا استعمال لازمی کریں گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بازاروں کیلئے بنائے گئی تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ عوام کی مفاد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کو چاہئے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ عوام کی بہتر صحت اور تندرستی اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو یہ بھی ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں تمام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ ناموں پر دستیابی یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس بابرکت مہینے اور مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ سوات کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورعوام کی مفادات کیلئے ہر جائز ضروری فیصلے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
سوات، صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ایس او پیز کے تحت دکانیں کھلی رہیں گی،ڈی سی سوات
