سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دی ہے اور اس مقصد کیلئے جماعت اول تاپی ایچ ڈی تمام تعلیمی مراحل اور شعبہ جات کیلئے یکساں سلیبس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے اس مقصد کیلئے انہوں نے پچھلے دنوں وفاق اور صوبوں کے تمام وزراء و مشیران تعلیم کو بھی طلب کیا تھا یہ انکشاف وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 میں میزبان وقار احمد سواتی اور شائستہ حکیم کو خصوصی انٹرویو میں کیا ہے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین بھی موجود تھے ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب ہوگا جس پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کے تحت پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں نصاب ایک ہوگا جبکہ معذور افراد کے لئے بھی پہلی مرتبہ ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے اور ان پر شفاف بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کی بڑتی تعداد کے پیش نظر سکینڈ شفٹ کا آغاز بھی کیا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے بچوں کے سرکاری سکول میں داخلوں کو بھی لازمی کیا جارہا ہے جس پر میں نے پہلے روز سے عمل کیا میرا بچہ بھی سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے میں نے اپنے آپ سے یہ شروع کیا ہے اور یہ سب ممبران اسمبلی ،افسران اور اساتذہ پر بھی لوگو ہوگا تاکہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں اور معیاری تعلیم بہتر بنیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں پہلی مرتبہ معذور اساتذہ کے خصوصی بھرتی کا اعلان کیا جارہا ہے جس پر پوری عمل درآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جلد ہی سیکنڈ شفٹ کا آغاز ہوگا جس کے لئے ان کی زیر نگرانی ایک جامع پالیسی بنائی گئی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نئے اسکول تعمیر نہیں کرینگے بلکہ اپنی اسکولوں میں سکینڈ شفٹ کا آغاز ہوگا صبح اگر ایک اسکول میں پرائمری ہوگا تو سکینڈ ٹائم میں یہ مڈل ہوگا اس طرح اگر کسی جگہ اسکول بلڈنگ کا کوئی مسئلہ ہو تو وہاں پر کرائے کی بلڈنگ لی جائے گی جس کیلئے تمام تر سہولیات خیبر پختونخوا حکومت دیگی سکینڈ شفت کے قیام سے ایک طرف اسکولوں سے باہر بچے اسکول میں داخل ہونگے تودوسری جانب اس میں مقامی تعلیمی یافتہ نوجوان بھرتی ہونگے جس سے بیروز گار اساتذہ کو روزگار ملے گاانہوں نے کہا کہ ہم نے شعبہ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسکیم کا اجراء بھی کیا ہے جس کے تحت جہاں سرکاری اسکولوں کی کمی ہے وہاں بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائیگااور ان کی فیس خیبر پختونخو احکومت ادا کرے گی سرکاری اسکولوں میں ممبران اسمبلی اور اساتذہ کے بچوں کے نہ پڑھنے سے متعلق سامعین کے ایک سوال پر مشیر تعلیم نے کہا کہ میرا بچہ سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے اس لئے یہ نیک کام اپنے آپ سے شروع کیا ہے اور یہ فارمولا سب ممبران اسمبلی ،سرکاری افسران اور اساتذہ پر بھی لاگو ہوگا تاکہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں اور معیا ر تعلیم بہتر بنیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے تعلیمی اداروں ،اساتذہ اور قوم کے بچوں پر اعتماد ہے جب ممبران اسمبلی اور اساتذہ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں لائیں گے تو ان اساتذہ اورافسران کی توجہ اسکولوں پر زیادہ ہو گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخو احکومت صوبے کے عوام کو تعلیم جیسے بنیادی حقوق دے رہی ہے ہم حقوق کے خلاف ورزی ہر گز نہیں کریں گے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے پروگرام میں عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تنخواہ لینے والے سرکاری افسران اور اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر توجہ دیں جبکہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت دیں تاکہ آج کے یہ بچے مستقبل میں کامیاب ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔
سوات وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دی ہے، ضیاء اللہ خان بنگش
