مینگورہ میں غیر مقامی گداگروں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد گداگرخاندانوں کو ضلع بدرکردیا گیا۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ملک کے مختلف میدانی علاقوں سے سوات کا رُخ کرنے والے گدا گرخواتین اور بچوں نے جگہ جگہ ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ بھیک کی آڑ میں چوری چکاری میں ملوث ہونے کی عوامی شکایات پر پولیس نے کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ اختر ایوب، ایس ایچ او تھانہ بنڑ عمران خان اور ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پیشہ ور گداگر خاندانوں کو گرفتار کر لیا۔ پیشہ ورگداگروں کوگاڑیوں میں ڈال کر ضلع بدر کردیا گیا۔