سوات(مارننگ پوسٹ) صدر ڈسٹرکٹ کورٹس اسٹامپ فروش سوات محمد یعقوب نے کہا ہے کہ کورونا سے پیداشدہ صورتحال میں جہاں زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثرہوئے وہاں اسٹامپ فروش برادری بھی بری طرح متاثر ہوچکی ہے لہذا حالات کی تناظر میں حکومت سٹامپ فروشوں کے ساتھ مالی تعاون کرے،جاری کردہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث ڈسٹرکٹ کورٹس میں سرگرمیاں محدود ہونے اور لوگوں کی آمد بند ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کورٹس سے وابستہ جملہ عرائض نویسوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثرہوا اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں رمضان کا مہینہ ہے اور اس کے بعد عید بھی آنے والی ہے لیکن مالی بدحالی کی وجہ سے گھریلو معاملات چلانا ممکن نہیں رہا ہے، انہوں نے حالات کی تناظر میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس سے وابستہ جملہ عرائض نویسوں کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے۔