سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کبل کے مختلف علا قوں کو زہ بانڈئی ڈھیرئی اور کانجو میں قصائیوں کی من مانیاں عروج پر گوشت فی کلو330روپے میں فروخت کرنے لگا، انتظامیہ خا مو ش تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل مختلف علا قوں کوزہ بانڈئی ، برہ بانڈئی ، ڈھیرئی ، کانجو میں قصا ئیوں کی من مانیاں عروج پر ہے ، غریب عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا قصائیوں نے خود سا ختہ نر خ مقرر کر کے قانون کا مذاق اُڑانا شروع کیا ہے مقامی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے مکمل خا مو شی اختیار کر کے لمبی تان کر سو گئے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کا فی کلوسرکاری قیمت 280/-روپے مقرر ہے جبکہ قصائیوں نے خود سا ختہ نرخ فی کلو330/-سے 350/-روپے مقرر کر کے ظلم کی انتہا کر دی ہے لہٰذا فوری طور پر نو ٹس لے کر سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔