سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ مسعود احمد نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملکی دم ابوحہ میں سوات ہاؤسنگ سوسائٹی کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہاؤسنگ سیکٹر کو جدید سائنسی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی اور آئندہ کئی عشروں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے گی۔
بریکوٹ کے علاقہ ملکی دم ابوحہ میں سوات ہاؤسنگ سوسائٹی کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کردیا گیا
