سوات( مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شیرشاہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں ٹیکس کے نام پر بھتہ خوری اورلوگوں کو بیروزگار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ، موجودہ حکومت کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے ، ٹیکس فری زون میں سیکشن 56لاگو نہیں ہے ، مردوں کو دفنانے کے لئے پہاڑوں سے پتھر نکالنے پرپابندی لگانا کونسی ریاست مدینہ کی مثال ہے ، صوبائی وزیر ذاتیات پر اترآئی ہے ۔ ان کے اپنے ایم پی اے نے بھی اس زیادتی کی مخالفت کی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان لوگوں کو روزگارفراہم کرنے کادعویٰ کرتاہے۔ کہ سوروزہ پلان میں لوگوں کوروزگار کے بہترمواقع فراہم کرنابھی شامل ہے جبکہ دوسری طرف ان برسرروزگار افراد کو بیروزگار بنایاجارہاہے۔ جنہو نے خود روزگار کے مواقع پیداکئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ڈاکٹرامجد اپنے نمبربڑھانے کے لئے سوات میں مائیننگ پرپابندی لگاکر سیکشن 56کے تحت جرمانے لگارہے ہیں اور لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کاانصاف ہے کہ ان دہاڑی کرنے والوں کی منہ سے نوالہ چھیناجارہاہے ، جوروزمرہ کے حساب سے مزدوری کرکے اپنے بھال بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے ، آج انصاف کے علمبرداروں نے خود ہی انصاف کا قتل کردیاہے۔ قبروں کے پتھر پرپابندی لگادی گئی ہے ، قب مردوں کو دفنانے کے لئے پہاڑوں سے پتھرنکالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اگرایک طرف لوگوں کو بیروزگار کیاجارہاہے۔ تودوسری طرف پولیس کے ذریعے کارروائی بھی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگرظلم وزیادتی کا یہ سلسلہ بند نہ کیاگیاتوہم اس ظلم کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی وزیرڈاکٹر امجد پرعائیدہوگی۔