سوات (مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری سیدحبیب علی شاہ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تبدیلی سرکار کی عوام دوست پالیسی کی ایک جھلک ہے ، غریب لوگ پہلے ہی سے مہنگے علاج معالجے کارونا رورہے ہیں، کہ اوپرسے حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاہے، ادویات غریبوں کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہے جبکہ مدینہ ریاست کاواویلا کرنے والوں نے غریبوں کا مقدر لکھ دیاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عام لوگوں اورخصوصاً غریبوں کوریلیف دینے کا واویلا کررہی ہے، جبکہ دوسری طرف تبدیلی سرکار غریب دشمن پالیسی پرعمل پیراہے انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تبدیلی سرکار نے غریب عوام کیلئے علاج بھی لاحاصل بنادیاہے۔ اورلوگوں کو ادویات سے دوررکھاجارہاہے انہوں نے کہا کہ حکمران وں کے قول وفعل میں تضادات کی وجہ سے غریب لوگوں اپنے معاشرتی زندگی میں شدید مشکلات کاسامناہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کاکوئی پرسان حال نہیں کیا۔ ریاست مدینہ میں غریبوں کوجینے کاکوئی حق نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت کو ریاست مدینہ سے جوڑنا ریاست مدینہ کی توہین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طورپرواپس لیاجائے۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تبدیلی سرکار کی عوام دوست پالیسی کی ایک جھلک ہے ۔حبیب علی شاہ
