سوات(مارننگ پوسٹ)منگلور کے علاقہ بیش بنڑ میں لیٹس گاڑی بے قابو ہوکر پہاڑ سے جا ٹکرائی ،ایک شخص جاں بحق،15افراد زخمی، ریسکیو 1122کے اہلکا رموقع پر پہنچ گئے ،زخمیون کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سوات منگلور کے علاقہ بیش بنڑ میں لیٹس گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہاڑ سے جاٹکرائی حادثے میں ایک شخص علی شاہ ولد بخت روان سکنہ گٹ بیش بنڑ جاں بحق ہو گیا ہے بچوں سمیت 15افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی افراد کا علاج جاری ہے گاڑی بیش بنڑ سے منگلور آرہی تھی ۔۔